ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  اتراکھنڈ کے گلیشیئر حادثہ میں اب تک 18 لاشیں برآمد، 202 لوگ لاپتہ،5 پل تباہ

 اتراکھنڈ کے گلیشیئر حادثہ میں اب تک 18 لاشیں برآمد، 202 لوگ لاپتہ،5 پل تباہ

Mon, 08 Feb 2021 23:36:20    S.O. News Service

دھرادون،8؍فروری (ایس او نیوز) اتراکھنڈ کے چمولی  میں گلیشیئر  ٹوٹنے کے بعد آئے سیلاب میں لاپتہ لوگوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور پیر کی دو پہر تک یہ تعداد بڑھکر 202 تک پہنچ گئی۔

ریاستی آفات بچاؤ مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ریاست میں ابھی تک 202 لوگ لاپتہ ہیں اور 18 لاشیں برآمد ہوچکی ہے۔ پانچ پل تباہ ہوئے ہیں۔

اس دوران مرکزی انسانی وسائل کے وزیر اور ہر یدوار کے لوک سبھا رکن رمیش پوکھریال نشنک، ٹہری کے رکن پارلیمنٹ تیرتھ سنگھ راوت، جنپد کے انچارج وزیر دھن سنگھ راوت نے بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ 

ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جے پی ) اشوک کمار کل سے ہی رینی گاؤں میں رہ کر راحت کے کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ 

دریں اثنا اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں گلیشیئر کا ایک حصہ ٹوٹ جانے سے ہند۔چین سرحد کے ملاری وغیرہ علاقوں کو مین اسٹریم سے جوڑنے والا بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) کی طرف بنایا گیا پکہ سی سی پل بھی اس رشی گنگا میں آئے اوفان کی نذر ہوگیا جس کی وجہ سے ملاری نیتی بارڈر میں سیکورٹی میں لگی فوج اور ہند۔تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) مین اسٹریم سے کٹ گئی ہے۔

اس کے علاوہ گھاٹی کے چھ گاووں کی آمدورفت بھی اس گاڑی پل کے ٹوٹ جانے سے ٹھپ ہوگئی ہے۔ پل کے بہنے کی خبر ملتے ہی بی آر او کی ٹیم نے میجر پرسو رام کی قیادت میں موقع کا جائزہ لیا۔

میجر پرشو رام نے بتایا کہ  یہ پل چھ برس قبل ہی بنا تھا اور تقریباً 17میٹر لمبا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ندی سے زیادہ اونچائی پر ہونے کے باوجود یہ پل بہہ گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ندی سے زیادہ اونچائی پر ہونے کے باوجود یہ پل بہہ گیا ہے۔ میجر پرشورام نے کہا کہ فوج اور گاؤں والوں کی آمد ورفت بحال کرنے کے لئے جلد ہی ایک ویلی پل پر بنایا جائے گا تا کہ گاڑیاں آجاسکیں۔


Share: